Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے شہریوں کےلئے مہنگائی الاﺅنس جاری رکھنے کا حکم دیدیا

ریاض۔۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مہنگائی کے حوالے سے سعودی شہریوں کودیئے جانے والے ماہانہ الاﺅنس میں ایک برس کی مزید توسیع کر دی ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی سے جاری احکامات میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ برس شہریوں کےلئے مہنگائی الاﺅنس جاری کیا گیا تھا اسے آئندہ برس بھی جاری رکھا جائے ۔ شاہی فرمان کے مطابق سرکاری اداروں سے منسلک سعودی شہری ، افواج ، پینشن پانے والے سابق سرکاری ملازمین کو آئندہ برس بھی ماہانہ ایک ہزار ریال دیئے جائیں تاکہ وہ اپنے اخراجات میں اعتدال قائم کر سکیں ۔ سعودی کالجز اور جامعات میں زیر تعلیم طلباءکے الاﺅنس میں بھی 10 فیصد اضافے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں ۔ سوشل سیکیورٹی سسٹم کے تحت پینشن حاصل کرنے والوں کو ماہانہ 5 سو ریال اداکئے جائیں گے ۔ واضح رہے مذکورہ قانون گزشتہ برس نافذ کیا گیا تھا جو ایک مالی برس تک جاری رہا ۔ مملکت کے قومی بجٹ کے موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس نظام کو آئندہ برس کےلئے بھی جاری کردیا ہے جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مزید ایک برس کےلئے مہنگائی الاﺅنس کو بحال کرنا انتہائی خوش آئند ہے جسے کافی مسائل کے حل میں مدد ملے گی ۔ دوسری جانب ماہر معیشت فضل البوعینین کا کہنا ہے کہ مہنگائی الاﺅنس کو جاری رکھنے کے احکامات اس امر کی واضح دلیل ہیں کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنی عوام کےلئے کس قدر فکر مند ہیں ۔ اس حوالے سے شاہ سلمان کا فیصلہ بہترین ہے جسے ہر طبقہ فکر نے سراہا ۔
  

شیئر: