سکندر آباد پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم
جمعرات 20 دسمبر 2018 3:00
حیدرآباد۔۔۔ سکندرآباد کی ترملگری پولیس نے گزشتہ شب شاستری نگر اور دیگر علاقوں میں گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔ اے سی پی بیگم پیٹ نے کہا کہ 90 پولیس عہدیداروں نے اس مہم میں حصہ لیا۔ مہم کے دوران 185 مکانات کی تلاشی لی گئی۔ اس مہم کے دوران ٹکنیکل پولیس نے عوام کو ’’ہاک آئی اینڈ لاسٹ رپورٹ اپیلی کیشنس‘‘ سے واقف کروایا اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے سیل فون میں اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں۔ مشتبہ افراد کے سیل فون نمبرات کی تصدیق ٹی ایس کاپ اپیلی کیشن کے ذریعہ کی گئی۔ پولیس نے نامناسب دستاویزات پر 28 گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔