لکھنؤ۔۔۔ روپئی ڈیہہ تھانہ حلقہ کے خیرنیاں میں جہیز کیلئے شوہر نے بیوی کا لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ کر قتل کردیا۔ مقتولہ کے والد کی تحریر پر شوہرکے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔ پویس نے جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔مٹو لال نے اپنی بیٹی کی شادی چار سال پلے راکیش کے ساتھ کی تھی۔ راکیش کے گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا لیکن کوئی موجود نہیں تھا۔ اس پر پڑوسیوں کو اندیشہ لاحق ہوا تو گھر میں جاکر دیکھا تو گھر میں راکیش کی بیوی سدامہ کی لاش پڑی تھی۔ پڑوسیوں نے مائیکے والوں کو اطلاع دی۔ مقتولہ کے باپ کا الزام ہے کہ راکیش مسلسل اس کی بیٹی کو جہیز کیلئے پریشان کرتا تھا۔ اطلاع پر پہونچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ ایس او مدھوپ نرائن مشرا نے بتایا کہ مقتولہ کے جسم پر چوٹوں کے نشان ملے ہیں۔ رپورٹ آنے پر موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ راکیش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔