جمعرات 20دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کی شہ سرخیاں
٭ ایک ماہ کے دوران 38ہزار ریال کی بازیابی کیلئے عدالتوں کو 72ہزار درخواستیں موصول
٭ مجلس شوریٰ نے وزارت مواصلات کو جھاڑ پلا دی، آپ کی خدمات غیر معیاری اور انٹرنیٹ سروس مہنگی ہے
٭ 2019ئ: سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح میں کمی کا سال ثابت ہوگا، وزیر اقتصاد
٭ تارکین فیس میں کوئی تبدیلی کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ
٭ عمانی اور اطالوی سفراءکی سعودی وزیر داخلہ سے ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
٭ ریال کی قدر میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں، ساما
٭ بن لادن گروپ کو ختم کرنے کی کوئی اسکیم نہیں، جلد ہی اسکی مجلس انتظامیہ قائم ہوجائیگی، وزیر خزانہ
٭ 700سعودی نوجوان انجینیئرنگ کی ملازمتیں حاصل کرنے کی دوڑ میں شا مل
٭ ملکہ حسن کا اعزاز حاصل کرنے والاواحد عرب ملک لبنان
٭ العلاءمیں ”طنطورة موسم سرما کی تقریبات ، عرب گلوکار محمد عبدو آباد کرینگے
٭٭٭٭٭٭٭٭