جمعرات 20دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”مکہ“ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین آج (جمعرات) جنادریہ میلے کا افتتاح کرینگے
٭ 2019ءنجکاری کا سال: پانی، توانائی، تعلیم، صحت اور بلدیاتی امو رکی نجکاری کا فیصلہ
٭ سرکاری اسپتالوں میں انتظار کا دورانیہ 59دن کے بجائے 24دن کردیا گیا، وزارت صحت
٭ نجی ادارے گزشتہ برسوں کے دوران مشکل میں رہے، وزیر تجارت
٭ محکمہ صحت مکہ نے اسپتالوں کی اسمارٹ پارکنگ کا نظام معطل کردیا، متعلقہ کمپنی محکمہ کے خلاف عدالت پہنچ گئی
٭ کیا جنوری 2018ءکی طرح 2019ءمیں بھی تیل کے نرخ بڑھیں گے؟
٭ ایران نے سعودی عرب اور امریکہ کے خلاف سائبرحملوں کیلئے ہیکرزتیار کرلئے
٭ 2019ءکے دوران مکانات کے 100منصوبے مملکت بھر میں نافذ ہونگے، وزیر آباد کاری
٭ وزارت تعلیم نے کرائے کی عمارتوں کی شرح کم کرکے 23فیصد تک کرلی
٭ تصاویر کے بہانے لڑکیوں کا استحصال کرنے والا گروہ گرفتار
٭٭٭٭٭٭٭٭