Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحدی علاقوں کے قریب جانے سے انتباہ

 ریاض۔۔۔ سعودی سرحدی محافظوں نے سیر و تفریح اور صحراءکے دیوانوں نیز مویشی مالکان کو سرحدی علاقوں میں جانے سے منع کردیا۔ سرحدی محافظوں کے ادارے نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی ہے کہ سرحدی علاقوں میں جانا سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس پر سزا مقرر ہے۔ کوئی بھی شخص بری سرحدوں کے قریب نہ جائے۔ جو جائیگا اسے مقررہ سزا دی جائیگی۔ ادارے نے احتیاطی تدابیر کے طور پر سرحدی علاقوں میں رہنما بورڈ بھی نصب کردیئے ہیں۔

                                

شیئر: