Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبر مارکیٹ کى تنظیم نو کے بعداچھی خبر آئےگی ، محمد التویجری

ریاض۔۔۔وزیر معیشت و منصوبہ بندی محمد التویجری نے کہا ہے کہ لیبر مارکیٹ کے حوالے سے بنیادی ڈھانچے کی ازسرنو تنظیم کے بعد اچھی خبریں آئیں گی ۔ نجی شعبے کو ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم حیثیت حاصل ہے جسے کسی طور بھی نظراندازنہیں کیاجاسکتا ۔ سبق نیوز کے مطابق مملکت کے حالیہ سالانہ بجٹ کے حوالے سے وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے مملکت کی مثالی پالیسیوں کے باعث ہی 2018 میں غیر ملکی سرمائے میں 110 فیصد اضافہ ہوا جوکہ 13 ارب ریال تک پہنچ گیا۔مملکت کی معاشی ترقی تسلی بخش ہے جوسعودی عرب کے وژن 2030 کے مقررہ اہداف میں سے ایک اہم ہدف ہے ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ لیبر مارکیٹ میں نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے جس سے کسی کو انکار نہیں ۔ نجی سیکٹر میں کافی بہتری آئی ہے جس کے اثرات معاشرے پر واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں ۔ لوگوں کی سالانہ آمدنی میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو ا ہے جو مملکت کے بہترین معاشی پالیسی کی واضح دلیل ہے ۔ 2018 کی معاشی کامیابیوں کے حوالے سے التویجری کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس مملکت میں اقتصادی ترقی کا ہدف 1.8 فیصد مقرر کیا گیا تھا تاہم بہترین منصوبہ بندی اور نجی شعبے کا حکومتی سیکٹر سے بھرپور تعاون کے باعث گزشتہ برس اقتصادی ترقی 2.3 فیصد سے تجاوز کر گئی جو کامیابی کی واضح علامت ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ماضی کے تجربے کو دیکھتے ہوئے قوی امید ہے کہ 2019 میں اقتصادی ترقی 2.6 فیصد سے تجاوز کر جائے گی ۔ 
 

شیئر: