سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کے ماہر عقیل العقیل کا کہنا ہے’ رواں ہفتے مملکت کے وسطی و مشرقی علاقوں میں موسم قدرے گرم ہونے کی توقع ہے جبکہ شمالی علاقے سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔‘
سبق نیوز کے مطابق ماہر موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ ’مملکت کے شمالی علاقے جن میں تبوک، حدود الشمالی، الجوف، حائل اور مدینہ منورہ شامل ہیں وہاں درجہ حرارت میں کمی کا قوی امکان ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں فلکیاتی اعتبار سے موسم سرما کا آغاز کب؟Node ID: 883278
-
ریاض سیزن میں موسم سرما کے دوران سنو سکینگ کا مزا لیںNode ID: 883700
’اتوار سے سردی کی نئی لہر ان علاقوں کو متاثر کرے گی درجہ حرارت صفر سے 4 ڈگری تک ہو گا۔‘
مکہ مکرمہ کے موسم کے بارے میں کہنا تھا کہ ’مطلع آبرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔‘
’جدہ شہر میں ہوا نسبتا گرم ہو گی جبکہ نمی کے تناسب میں بھی قدرے اضافے کا امکان ہے۔‘