Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرکشش اور جاذب نظر دکھنے کے لیے بھر پور نیند ضروری ہے‎

جس طرح جسم کی تندرستی کے لیے اچھی غذاضروری ہے  بالکل اسی طرح  گہری اور پرسکون نیند بھی آپ کی صحت اور جاذبیت  کے لہےبہت ضروری ہے  .   مکمل اور  پرسکون نیند  آپ کو پرکشش اور جاذب نظر بناتی ہے  اور نیند کی ضرورت پوری ہوتی رہے تو  عمر بھی حقیقی عمر سے کم نظر آتی ہے .  ایک صحت مند شخص کے لیے روزانہ چھ سے آٹھ گھنٹے کی پرسکون اور گہری نیند لینا بہت ضروری ہے  تاکہ آپ اپنے دن بھر کے  کاموں کو احسن طریقے سے انجام دے سکیں اور تھکاوٹ کا احساس بھی غالب نہ آئے .  اگر آپ  روزانہ بھرپور اورمکمل نیند لیں گے تو  آپکی صحت ، کشش اور جاذبیت دوسروں کو بھی محسوس ہو گی  اور  آپ خود بھی فریش اور  خوش رہیں گی .
 

شیئر: