Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ تھائی نوڈلز کے ذائقے سےآشنا ہیں ؟‎

اجزاء۔
چکن بریسٹ۔ ایک عدد (سلائس کی ہوئی)
رائس نوڈلز ۔آدھا پیکٹ
تیل ۔ایک چوتھائی کپ
لہسن ۔دو کھانے کے چمچ
نمک ۔ایک چائے کا چمچ
سرکہ ۔ایک کھانے کا چمچ
چلی گارلک سوس۔ دو کھانے کے چمچ
لال مرچ ۔ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)
اوویسٹر سوس ۔دو کھانے کے چمچ
فِش سوس۔ دو کھانے کے چمچ
سویا سوس۔ دو کھانے کے چمچ
بران شوگر۔ ایک کھانے کا چمچ
بند گوبھی ۔چار کھانے کے چمچ (سلائس کی ہوئی)
گاجر۔ تین کھانے کے چمچ (سلائس کی ہوئی)
ہری پیاز کے پتے۔ دو کھانے کے چمچ
بے بی کارن ۔دو عدد (کٹے ہوئے)
مشروم۔ چار سے پانچ عدد (سلائس کی ہوئی)
ترکیب:رائس نوڈلز کو گرم پانی میں بیس منٹ کے لئے بھگو دیں۔تیل گرم کرکے اس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کریں اورپھر چکن ڈال کر تین منٹ تک پکائیں۔اب نمک، سرکہ، چلی گارلک سوس، کٹی لال مرچ، اوویسٹر سوس، فِش سوس، سویا سوس اور براؤن شوگر ڈال دیں۔اس کے بعد تمام سبزیاں شامل کرکے اسٹر فرائی کرلیں یہاں تک کہ چکن اور سبزیاں نرم ہوجائیں۔ پھر رائس نوڈلز میں شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں اور سرو کریں۔
 

شیئر: