Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکھلیش کے حق میں نعرے

لکھنؤ۔۔۔ چترکوٹ میں سماجوادی پارٹی کے کارکنون نے کثیرتعداد میں پہنچ کر اپنی پارٹی اوراکھلیش یادو کے زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے وہاں بنے ہوئے ایک روپ وے کا افتتاح کردیا۔ دراصل یہ روپ وے سماجوادی پارٹی نے بنایاتھا جوچترکوٹ کی پہاڑیوں سے ہوکر میدانی علاقہ میں جاتاہے لیکن اکھلیش یادوکی حکومت ختم ہوجانے کے بعد یوگی نے جب  حکومت سنبھالی تو انہوں نے اس روپ وے کو چلایا نہیں بلکہ یوں ہی چھوڑ دیاتھا ۔چونکہ روپ وے میں کوئی کمی نہیں تھی بس صرف رسمی افتتاح کے بعد اسے شروع کردینا تھا لیکن چونکہ اسے سماجوادی پارٹی کی حکومت نے بنایاتھا اس لئے بی جے پی حکومت اس کو نظرانداز کرکے ساری توجہ دوسری طرف کیے ہوئے تھی۔ آج موقع پاکر سماجوادیوں نے عوام کے کہنے پر اس روپ وے کا باقاعدہ افتتاح کردیا اوراسے علاقہ کے عوام کو معنون بھی کیا۔
 

شیئر: