Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی انسانیت نوازی

سعودی عرب سے شائع ہونے والے جریدے ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
            ریاض کے قصر یمامہ اور العود قبرستان کے درمیان اتوار کو شاہ سلمان کی انسانیت نوازی اور قائدانہ عزم و مستقل مزاجی کے مناظر دیکھنے کو ملے۔ خادم حرمین شریفین نے ظہر سے قبل جنادریہ میلے 33میں شریک دانشور اور ادیب مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ان سے بات چیت کرتے ہوئے تاکید کی کہ ثقافت وسیع تر مفہوم میں بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ ثقافت اقوام عالم کو قدر مشترک پر جمع کرتی ہے۔ یہ امن و سلامتی کے فروغ میں اہم عنصر ہے۔ اس سے بہتر مستقبل کیلئے عالمی مقابلے اور پرامن بقائے باہم کا تصور راسخ ہوتا ہے۔ اسکے چند گھنٹے بعد شاہ سلمان اپنے بھائی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ ادا کرنے کیلئے جامع امام ترکی بن عبداللہ پہنچے۔ انہوں نے اپنے بھائی کی وفات پر رشتہ داروں اور تعلقداروں سے تعزیت وصول کی۔
            زندگی اسی غمی اور خوشی کا نام ہے۔ یہاں تو معاملہ وطن عزیز کے ایسے قائد سے تعلق رکھتا ہے جو ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے اپنے سر غیر معمولی ذمہ داریاں لئے ہوئے ہو اور مسلم و عرب اقوام کی خدمت کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہے۔ جو مسلم اقوام کے مسائل کی گتھیاں سلجھانے میں لگا رہتا ہے۔ جو چاہتا ہے کہ پوری دنیا میں امن و استحکام کا دور دورہ ہو۔ سب لوگ ایک دوسرے سے پیار محبت سے رہیں ایک دوسرے سے مکالمہ کریں۔ حق اور سچ یہی ہے کہ ایسی ہی متضاد فضاﺅ ںمیں عزم، ثابت قدمی، اخوت اور فرزندان وطن کے درمیان ہمدمی و ہمسازی کے تصورات حقیقت کا جامہ پہنتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
                                

شیئر: