جدہ ۔۔ برطانوی جریدہ ڈیلی ٹیلیگراف نے کہا ہے کہ بحر احمرکا منصوبہ سعودی عرب کو بین الاقوامی سیاحتی مرکز میں تبدیل کردیگا۔ سعودی عرب نے اقتصادی وسائل میں تنوع کا جو عہد کیا تھا وہ اس نے پورا کردیا۔ مملکت نے تفریحات ، اسپورٹس اور تجدد پذیر توانائی کے حوالے سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کر دکھایا۔ بحر احمر منصوبے کے تحت 22جزیروں کو سیاحتی سہولتوں سے آراستہ کیا جائیگا۔ اسکی بدولت روزگار کے 70ہزار مواقع سعودیوں کو حاصل ہونگے۔ بحر احمر منصوبے پر 22ارب ریال لاگت آئیگی۔ اس سے نہ صرف یہ کہ مملکت کی مجموعی قومی پیداوار بڑھے گی بلکہ اس منصوبے کی بدولت سعودی عرب میں کثیر الوسائل اقتصادی نظام مضبوط ہوگا۔