ریاض ۔۔۔ سعودی ایف ڈی اے نے خبردار کیا ہے کہ آنکھوں کے میک اپ میں استعمال ہونے والی 2اشیاء سے ہوشیار رہا جائے۔ ان میں نیٹروزمین کی مقدار حد سے زیادہ ہے۔ یہ مادہ آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہے۔ ان میں سے ایک کا نامmarkt mekyach جبکہ دوسرے کا نام” کس بیوٹی لیش کوئن فلائن بلیک مسکارا “ہے۔ ان دونوں میں کسی کے پیکٹ پر بھی فیکٹری کا نام ، ملک کا نام ، استعمال کی انتہائی حد تحریر نہیں کی گئی۔