Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ: پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی عہدے سے سبکدوش

واشنگٹن: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے امریکہ میں سفیر مقرر کیے گئے علی جہانگیر صدیقی اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق وزات خارجہ کی ہدایات کے مطابق علی جہانگیر صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے جس کے بعد جاپان میں بطور سفیر ذمہ داریاں ادا کرنے والے اسد مجید ان کی جگہ لیں گے جو آئندہ ماہ پہلے ہفتے میں امریکا روانہ ہو جائیں گے، ذرائع کے مطابق اس وقت تک رضوان شیخ پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور ہوں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے 8 مارچ 2018ءکو اپنے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستانی سفیر نامزد کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد وزارت خارجہ نے سیاسی بنیادوں پر بیرون ملک تعینات ہونے والے سفیروں کو 7 دسمبر تک عہدے سے سبکدوش ہونے کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد علی جہانگیر صدیقی نے چارج چھوڑنے کے لیے مہلت مانگی تھی جسے وزارت خارجہ نے منظور کرلیا تھا۔

                                  

شیئر: