سپریم کورٹ میں بے گناہی ثابت کرینگے،ملک ریاض
اسلام آباد...بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آئیکون ٹاور کی زمین حاصل کرنے کیلئے کوئی غیر قانونی طریقہ استعمال نہیں کیا۔ سپریم کورٹ میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔ ایک بیان میں بحریہ ٹاون کے چیئرمین اور معروف بزنس مین ملک ریاض نے جعلی اکاونٹس کے معاملے پر جے آئی ٹی رپورٹ میں آئیکون ٹاورکی زمین کی غیر قانونی طریقے سے خریداری کی تردید کردی ۔ انہوں نے کہا کہ آئیکون ٹاور کے لئے زمین کی خریداری کراس چیک کے ذریعے ادائیگی کے بعدعمل میں لائی گئی ۔ زمین حاصل کرنے کیلئے کوئی غیر قانونی طریقہ استعمال نہیں کیا گیا۔سپریم کورٹ نے ہمیں زمین کی خریداری سے متعلق وضاحت کیلئے طلب کیا۔سپریم کورٹ میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔