Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف اپیل دائر ہوگی

اسلام آباد... نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف کی بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدارت میں نیب کے قانونی ماہرین و افسروں کا اجلاس ہوا ۔ چیئرمین نیب نے قانونی ٹیم کو مکمل تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق فلیگ شپ ریفرنس کے فیصلے میں نوازشریف کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی جائے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا تھا۔

شیئر: