Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’بلوچ عوام بانیان پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے‘‘

کوئٹہ:  وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے، اس سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق جام کمال خان نے مزید کہا کہ دشمن نے وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں جاری رکھی ہوئی ہیں جس کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کے ساتھ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کو اپنانا ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہمارے آباؤاجداد نے بیش بہا قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا اور بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔  بابائے قوم کو بلوچستان اور یہاں کے لوگوں سے خصوصی محبت تھی۔ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم سیاسی اور گروہی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملکی استحکام اور قومی اتحاد کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

شیئر: