جدہ ۔۔ ۔ یہاں پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مقامی شہری کے گھر سے ایتھوپیا کی گھریلو ملازمہ کی نعش ملی ہے۔ ایک اور ملازمہ زخمی حالت میں پائی گئی ہے جسے ہلال احمر کی مدد سے اسپتال میں علاج کیلئے داخل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری نے پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرکے بتایا کہ اسکی ملازمہ بنگلے کی سیڑھی پر مردہ حالت میں پڑی ہوئی ہے۔ اس کے سر اور سینے میں زخموں کے نشانات بھی نظر آرہے ہیں۔ پولیس جائے وقوعہ پہنچی۔ اس نے بنگلے کی تلاشی لی جہاں فرش پر ایک اور ایتھوپین ملازمہ زخمی حالت میں پائی گئی۔ اس کے سینے میں زبردست زخم نظر آیا۔ برابر میں ہی دھار دار آلہ پڑا ہوا تھا جس پر خون کے نشانات تھے۔ ہلال احمر نے اسے علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔ ابحر پولیس اسٹیشن نے واردات کے حقیقی محرکات دریافت کرنے کیلئے وسیع البنیاد تحقیقات کا آغاز کردیا