Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر کے لیے غریب کا وینٹی لیٹر اتار دیا جاتا ہے‘ چیف جسٹس

لاہور:  سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ بدقسمتی سے امیر کو لگانے کے لیے غریب کا وینٹی لیٹر اتار دیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر صحت کے عدالت میں پیش ہونے کے موقع پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کیا جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ وینٹی لیٹر کی خریداری سے متعلق سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس پڑی ہے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کتنی سمریاں وزیر اعلیٰ کے پاس زیر التوا ہیں، وینٹی لیٹرز کو مذاق سمجھا ہوا ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سمری سمیت بلا لیتے ہیں اور یہیں بلا کر سمری منظور کرواتے ہیں۔، نجی اسپتال آئی سی یو کے بیڈ کا 23 ہزار اور وینٹی لیٹرز کا 5000 لیتے ہیں جبکہ یہ مفت دینا حکومت کی ذمے داری ہے ۔
صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ 10 دن میں سمری منظور کرالیں گے۔ جس پر سپریم کورٹ نے 279 وینٹی لیٹرز منگوانے کے لیے پنجاب حکومت کو 4 ماہ کا وقت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

شیئر: