Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود قریشی ماسکو پہنچ گئے‘ ہم منصب سے ملاقات

ماسکو:  پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے 4 روزہ غیر ملکی دورے کے دوران چوتھے مرحلے میں روسی دارالحکومت ماسکو پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر روس کے اعلیٰ سطح وفد نے ان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر کارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور خطے کی صورت حال پر بات چیت کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی بدلتی صورت حال پر گفتگو کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں قیام امن اور سیاسی استحکام کے لیے کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
 

شیئر: