فواد حسن فواد کےخلاف ایک اور انکوائری
لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف سیکیورٹی اداروں کےلئے ہیوی گاڑیاں خریدنے کے معاملے کی بھی انکوائری شروع کر دی گئی ۔ احتساب عدالت نے نیب کو فواد حسن فواد سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دیدی ۔نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ اور تفتیشی عبدالماجد کی طرف سے درخواست احتساب عدالت میں پیش کی گئی۔ نیب نے موقف اپنایا کہ فارن افیئر ز وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو کےلئے بلا ضرورت اور مہنگے داموں گاڑیاں خریدی گئیں ۔معاملہ نیب پنڈی میں زیر التوا ءہے جس میں فواد حسن فواد نے بھی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔فواد حسن فواد نے اپنی تعیناتی کے دوران سیکیورٹی اداروں کےلئے ہیوی گاڑیوں خریدنے کی منظوری دی تھی۔