Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلگت بلتستان کے کئی منصوبے سی پیک کا حصہ بن گئے

گلگت: پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کے بھی کئی منصوبے شامل کرلئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کی جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان سے متعلق کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے تحت چینی کمپنیاں 100 میگاواٹ کے آئی یو اور 80میگاواٹ پھنڈر پروجیکٹس تعمیر کریں گی۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان کو قلیل عرصے میں بجلی میسر آئے گی جس سے سیاحت کے فروغ، تعمیر وترقی کی رفتار کو بڑھانے سمیت اسپیشل اکنامک اور انڈسٹریل زونز، کینسر اسپتال، میڈیکل کالج و کارڈیک اسپتال، وومن یونیورسٹی اور سی پیک کے انفرااسٹرکچر کے لیے توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔

                                  

شیئر: