Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کو ابتدائی سماعت کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست کراچی کے صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں جمع کرائی تھی جسے منظوری کے لیے اسلام آباد بھیجا گیا تھا۔

شیئر: