Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں ہونے والا صدارتی انتخاب ملتوی

کابل ۔۔۔افغانستان میں آئندہ برس اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخاب کو ملتوی کر دیا گیا ۔ افغان الیکشن کمیشن کے نائب ترجمان عبدالعزیز ابراہیمی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ التوا اکتوبر میں ہونے والے پالیمانی انتخابات کے دوران سامنے آنے والے تکنیکی مسائل کے باعث ہے۔انتخابات کے انعقاد میں مزید کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹر فہرستوں کی تصدیق اور عملے کو بائیومیٹرک نظام کی تربیت فراہم کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہو گا۔افغانستان کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے کسی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان کو تحفظ اور روزگار کی امریکی پیشکش

شیئر: