Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری 31دسمبر کو گرفتار ہونگے؟

  اسلام آباد... پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف  زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ کی آڈیو کلپ لیک ہو گئی ۔ جس میں انہیں یہ کہتے سنا گیا کہ31دسمبر کو سابق صدر آصف علی زرداری گرفتار ہو جائیں گے کیونکہ جے آئی ٹی نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا اور16ریفرنسز دائر کرنے کی سفارش کی ہے۔ لطیف کھوسہ سے آڈیو کلپ سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے تردید نہیں کی تاہم یہ کہہ کر بات گول کر گئے کہ گرفتاری کی افواہیں تو24دسمبر کو بھی تھیں جس طرح24دسمبر گزر گیا31دسمبر بھی گزرجائے گا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت تمام قانونی آپشنز استعمال کرے گی۔ 

شیئر: