خیبر پختونخوا: احتساب کمیشن کے خاتمے کا بل منظور
پشاور: کے پی کے میں صوبائی احتساب کمیشن ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی احتساب کمیشن کے خاتمے کے لیے بل پیش کیا گیا جسے اپوزیشن کی جانب سے مجوزہ ترامیم کو مسترد کرکے منظور کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کے خاتمے سے متعلق بل کے مطابق کمیشن کے تحت جاری تمام انکوائریاں، کیس اوراثاثہ جات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل ہو جائیں گے جبکہ کمیشن کے ایڈہاک ملازمین فارغ اور مستقل ملازمین کوگولڈن ہینڈ شیک لینے یا سرپلس پول جانے کاآپشن دیا گیا۔