لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا اقدام چیلنج کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف پر کرپشن کے الزامات ہیں، جس کے باعث انہیں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔ قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف گزشتہ ہفتے بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہوئے تھے۔