جدہ۔۔۔جدہ میونسپلٹی نے شہر کے تاریخی علاقے البلد میں الذھب اسٹریٹ گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بحال کر دی۔یہ اقدام تاریخی علاقے کو سیاحوں کیلئے جدید خطوط پر استوار کرنے کے بعد کیا گیا ۔جدہ میونسپلٹی ’’حج راہداری‘‘ بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ اس کا
پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ۔اس کے تحت عثمان بن عفان ؓ روڈ باب مکہ سے بیت الفرضہ۔ اسی طرح باب النافعہ و العین القوصیہ اور العلوی کی اصلاح و مرمت کی گئی ہے ۔ عمارتوں کے سامنے والے حصوں کو ٹھیک کیا گیا ہے ۔ عمارتوں کے بوسیدہ حصے مضبوط کئے گئے ہیں ۔ رہنما بورڈ نصب کئے گئے ہیں ۔ آٹومیٹک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ تجدید اور تزئین کی کارروائی کے دوران جنوب سے شمال کی طرف جانیوالی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے ۔