Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر جانے والے مسافر سے منشیات برآمد

اسلام آباد: قطر جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قطر جانے والے ایک مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے پرواز کیو آر 615 کے ذریعے دوحہ جانے والے ایک مسافر محمد یاسر کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم محمد یاسر کے 3 سوٹ کیس تھے جن میں سے خام مال کی شکل میں منشیات برآمد ہوئی۔ حکام کے مطابق صوابی کے رہائشی ملزم محمد یاسر سے برآمد ہونے والی منشیات کی مقدار اور قسم کا حتمی تعین لیب ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا تاہم مسافر کو مزید تفتیش کے لیے تحقیقاتی سیل منتقل کردیا گیا ہے۔
 
 
 

شیئر: