العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کوچیلنج کرنے کا فیصلہ
لاہور...مسلم لیگ (ن)نے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کوچیلنج کرنے کا فیصلہ کرلےا ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی لاہور میں خواجہ حارث سے 5 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ۔ قانونی معاملات پر مشاورت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کوچیلنج کرنے کےلئے جلد خواجہ حارث کے توسط سے پٹیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی ۔