افغانستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 6ہلاک
کابل... افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھما کے میں 2خواتین اور4 بچے ہلاک ہو گئے ۔ حکام نے بتایا کہ صوبہ فاریاب میں سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پر ایک خاتون کا پاوں آنے کے باعث دھماکہ ہوا ۔ خواتین اور بچے موقع پر ہلاک ہوگئے ۔ حکام نے دھماکہ کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے ۔