سعودی عرب میں موسم سرما کا ذائقہ دار مشروب ’سحلب‘ کیسے تیار ہوتا ہے؟
مقوی اجزا کی وجہ سے اسے موسم سرما کا خاص تحفہ مانا جاتا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسم سرما کے شروع ہوتے ہی گرم مشروبات کا بازار سج جاتا ہے۔
شہروں میں موجود تفریحی مقامات پر گرم مشروبات فروخت ہوتے ہیں جن سے تفریح کے لیے گئے ہوئے خاندان لطف اندوز ہوتے ہیں۔
مملکت میں متعدد اقسام کے گرم مشروبات رائج ہیں جن میں ’سحلب‘ سرفہرست ہے۔
یہ گرم مشروب دودھ، نشاستہ، دار چینی پاؤڈر اور خشک میوے سے تیار کیا جاتا ہے۔
گرم دودھ سے بنائے ہوئے دوسرے مشروب میں دارچینی پاوڈر، ادرک اور میتھی پاؤڈر کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے جس کا ذائقہ بہت لوگوں کو پسند ہے۔
اس مشروب میں شامل مقوی اجزا کی وجہ سے یہ موسم سرما کا خاص تحفہ مانا جاتا ہے۔
ان مشروبات کی تیاری کے لیے خاص روایتی طریقہ استعمال کیا جاتا ہے جو برسوں سے رائج ہے اور نسل درنسل سے موسم سرما کے خاص مشروبات کے حوالے سے معروف ہے۔
اگرچہ دور حاضر میں تجارتی سطح پر تیار مشروبات کی بھی کمی نہیں ہے تاہم جو مزہ روایتی طریقوں سے تیار کردہ گرم مشروبات میں ہے وہ تیار شدہ مشروبات میں نہیں۔