ٹارگٹ کلنگ میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب
حیدرآباد...آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے علی رضا عابدی اور دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروپوں کا سراغ لگا لیا گیا۔ بہت جلد قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔تفصیلات ابھی منظرعام پر نہیں لائی جا سکتیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے شواہد ضرور ہیں کہ دیگر ملکوں میں مقیم لوگوں میں سے کچھ جرائم پیشہ افراد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ ایسے گروپوں کی شناخت ہو گئی۔ جلد ا نہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس پروفیشنل طور پر خدمات انجام دے رہی ہے۔ سنگین جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ایک وقت کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بڑھ گئے تھے۔ پولیس نے دیگر اداروں کی مدد سے تحقیقات کرکے بہت سے ملوث ملزمان کو پکڑا ہے۔ انہی میں سے کچھ لوگ دوبارہ متحرک ہوئے ہیں۔ انہیں جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ قبل ازیں آئی جی سندھ نے پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کی جس میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔