Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2 شہری گرفتار ، شراب برآمد

مکہ مکرمہ ۔۔۔قانون نافذکرنےوالے ادارے کے اہلکاروں نے ثول مرکز میں متعین اہلکاروں نے 2سعودیوںکو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں شراب برآمد کر لی۔ سبق نیوز کے مطابق جدہ ، ینبع شاہراہ پر معمول کی گشت کے دوران پولیس پارٹی کوایک گاڑی پل کے نیچے کھڑی دکھائی دی جس پر اہلکاروں نے حالت جاننے کےلئے گاڑی کے پا س پہنچے جس میں 2 افراد سوار تھے ۔ پولیس کو دیکھتے ہی انہو ںنے گھبراہٹ میں وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اہلکاروں نے انہیں فرار ہونے کا موقع نہ دیا ۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں رکھی ہوئی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیاگیا۔ 
 

شیئر: