Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہاکی کی تباہی کے ذمہ داروں کو جیل میں ہونا چاہئے

لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور اولیمپئین نوید عالم کا کہنا ہے کہ ہاکی کی تباہی کے ذمہ داروں کو جیل بھیجا جانا چاہئے۔ فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد کے استعفے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز احمد سینیئراچھا کھلاڑی لیکن بہت برا منتظم ثابت ہوا ۔ فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر سے بھی امیدیں وابستہ تھیں لیکن انہوں نے بھی بہت مایوس کیا۔ ہند کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے تناظر میں کارروائی ہونی چاہئے اور جیل والا جیل جبکہ گھر جانیوالے کو گھر بھیجا جانا چاہئے۔ 1994ء ہاکی ورلڈ کپ کی چیمپیئن پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک نوید عالم نے کہا کہ اب ہاکی فیڈریشن کی کانگریس میں اصل ممبران کی بجائے دوستوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ مرضی کے فیصلے کئے جاسکیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کسی بھی شعبہ میں خاطر خواہ کام نہیں کیا،اس کے بقیہ عہدیداروں کو بھی ڈرامے بازیاں بند کر تے ہوئے اپنی کارکردگی کا ملبہ حکومت اور کھلاڑیوں پر ڈالنے کی بجائے اپنی ذمہ داری قبول کرکے مستعفی ہوجانا چاہئے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: