مہمند ڈیم منصوبے کی تقریب منسوخ
اسلام آباد...حکومت نے 2 جنوری کو ہونے والی مہمند ڈیم منصوبے کی تقریب کو منسوخ کردیا ۔ترجمان واپڈا نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس ثاقب نثار کے ہمراہ ڈیم منصوبے کے انعقاد کی تقریب کو منسوخ کردیا گیا ۔ نئی تاریخ کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ 309ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے مہمند ڈیم ملک میں بجلی اور پانی کی کمی کو پورا کرے گا-