Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد...احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جو 80 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نیب نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس میں جرم ثابت نہیں کرسکا ۔ نیب کی طرف سے پیش کی گئی دستاویزات نامکمل ہیں۔ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا ئی تھی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا تھا۔ اس سے قبل ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7 جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

شیئر: