حیدرآباد۔۔۔ حیدرآباد کے ترملگری علاقہ میں غیرت کے نام پر قتل کی واردات پیش آئی۔کشور نامی نوجوان جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے،نے 3 سال قبل اشونی نامی لڑکی سے اسکے والدین کی مرضی کیخلاف شادی کی۔اس جوڑے کو ایک بیٹا بھی ہے۔شادی کے بعد سے ہی اشونی کے والدین کشور کو چھوڑ کر والدین کے گھر واپس ہونے کیلئے اس پر دباؤڈال رہے تھے۔اسی دوران کشور اور اشونی کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے جس کے بعداشونی اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اشونی کے والدین نے کشور کے قتل کا منصوبہ بنایا اور اس مسئلہ کے حل کیلئے ایک سنسان جگہ پر بلاکر اس کا بے دردی سے قتل کردیا ۔کشور کے والدین کی شکایت پر پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔