Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد:پلیٹ فارمز ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ

 حیدرآباد۔۔۔ ساوتھ سینٹرل ریلوے 9تا17جنوری 9دنوں کیلئے سکندرآباد اور حیدرآباد ریلوے اسٹیشنوں کے پلیٹ فارمز کے ٹکٹ 10روپے سے بڑھاکر 20روپے کردئیے گئے ہیں۔سنکرانتی تہوار کے دوران حیدرآباد اور سکندرآباد سے ٹرین میں سفر کرنے والوں کی کثیر تعداد ہوتی ہے جو اپنے ساتھ سفر نہ کرنے والوں کو بھی لاتے ہیں ۔اس طرح پلیٹ فارم کے ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ سے ریلویز کو فائدہ ہوگا۔پلیٹ فارمز میں داخل ہونے والوں کے بہاو کو باقاعدہ بنانے اور تہوار کے موقع پر مسافرین کو مشکلات سے بچانے کیلئے پلیٹ فارم کے ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ کیا جائے گا۔ساوتھ سینٹرل ریلوے کے پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔
 

شیئر: