پاکستان نیوی کے بحری بیڑے کا دورہ کویت ، مشترکہ مشقوں میں شرکت
پاک بحریہ کے جہاز"پی این ایس خیبر" اور "پی ایم ایس ایس ڑوب" کویت کے دورے پر 26دسمبر کوپہنچ ۔ پاک بحریہ کے بیڑے کا دورہ کویت اور پاکستان کے درمیان جذبہ خیر سگالی کے فروغ کے طور پر کیا گیا تھا جس کا مقصد دونوں دوست ممالک کی بحریہ کے افسران اور دوطرفہ تعلقات کا فروغ تھا علاوہ ازیں دونوں ممالک کے بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کے مابین باہمی روابط کو مستحکم کرنا ہے جس سے نہ صرف بحریہ بلکہ ممالک کی سطح پر تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ پاک بحریہ کے جہاز 26دسمبر سے 29 دسمبر تک کویت میں رہے اس دوران دونوں ممالک کی بحریہ نے باہمی بحری مشقیں بھی کیں جو معمول کی کارروائی تھی ۔ پی این ایس خیبر کے کمانڈگ افسر کیپٹن محمد کاشف فرحان تھے جبکہ پی ایم ایس ایس ژوب کے کمانڈنگ افسر کمانڈر عرفان بشیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی کا شمار دنیا کی بہترین بحریہ میں ہوتا ہے ۔ پی این ایس کے بیڑوں کو دورہ کویت خیرسگالی کی بنیاد پر کیا جارہا ہے جس کا مقصد دوطرفہ تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کرنا اور باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔ انہو ںنے پاک بحریہ کے جہازوں کے بارے میں بھی تفصیلی سے آگاہ کیا ۔ واضح رہے بحری بیڑے پر کمیونٹی کے اعزاز میں عشائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں کویتی بحریہ کے افسران کے علاوہ سول و ملٹری افسران، مختلف ممالک کے سفارتکار اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات بھی موجود تھیں ۔ تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے پیش کئے گئے بعدازاں جہاز کے کمانڈر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں پا ک بحریہ کے کارنامو ںکے بارے میں مختصرطور پر آگاہ کیا ۔