ہاکی اولمپیئن شہناز شیخ کا وزیراعظم کے نام خط
لاہور:سابق ہاکی اولمپیئن شہناز شیخ نے ہند کے شہر بھوبنیشور میں گزشتہ ماہ کھیلے گئے ورلڈ کپ میں ہاکی ٹیم کی شکست کے اسباب کا جائزہ لینے کیلئے سیمینار منعقد کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے نام خط میں شہناز شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف بھی ہیں، وہ مستقبل قریب میں ہاکی سیمینار کا اہتمام کریں جس میں ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کو بلا کر قومی کھیل میں بہتری لانے کے حوالے سے ان سے تجاویز طلب کریں۔شہناز شیخ نے کہا کہ اسکول کی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد تیار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہاکی کو وزارت تعلیم کے ماتحت کیا جائے۔ اپنے خط میں انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نہ صرف اسپورٹس کا 2 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے بلکہ ملازمتوں میں بھی کھلاڑیوںکیلئے کوٹہ رکھا جائے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں