عمران خان سے گورنر سندھ کی ملاقات
اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات ۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو صوبے کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ملاقات کے دوران سند ھ کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بھی سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔