Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے تمام سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی سفارشات چیف جسٹس کو بھجوا دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے پاکستان کونسل برائے ری نیو ایبل انرجی ٹیکنالوجیز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ادارے کی جانب سے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ کمیٹی نے ادارے کوموثر بنانے اوراس کی استعداد میں اضافے کی سفارش کرتے ہوئے درپیش مالی مسائل اور افرادی قوت کی فراہمی پرزور دیا۔ سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین مشتاق احمد نے کہاکہ پی سی آر ای ٹی ایک اہم ادارہ ہے تاہم سابقہ ادوارمیں حکومتوں کی عدم توجہ کے باعث ادارہ مسلسل نظراندازرہا اور اب وقت آ گیا کہ اس ادارے سے بھرپور استفادہ کیا جائے اورتوانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایسے اقدامات اٹھائے جائیں۔
 
 

شیئر: