Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد کے پرانے شہر میں آتشزدگی

حیدرآباد۔۔۔ نئے سال کے موقع پر پرانا شہر حیدرآباد میں2 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ان واقعات میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی البتہ گھروں کا سامان اور دیگر اشیا ء جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئیں۔پہلا واقعہ دبیر پور ہ میں پیش آیا۔دبیر پورہ دروازہ علاقہ کی ایک رہائشی عمارت کی دوسری منزل پر منگل کی دوپہر آگ لگ گئی۔ اطلاع پر فائر بریگیڈ کے اہل کار وہاں پہنچے اورآگ پرقابو پایا۔فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے کہا کہ اس واقعہ میں گھریلو اشیاء  اور دروازے جل کر خاکستر ہوگئے۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔عہدیداروں نے کہا کہ واقعہ کی اصل وجوہ معلوم کی جارہی ہیں۔دوسرا واقعہ ٹپہ چبوترہ علاقہ میں پیش آیا جہاں منگل کی صبح  فرنیچر تیار کرنے والے ایک یونٹ میں آگ لگی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دو فائر بریگیڈ کے اہل کار وہاں پہنچے جنہوں نے آگ پرقابو پایا۔دونوں واقعات میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔
 

شیئر: