پاکستانی اسمگلرکو سزائے موت
جدہ ۔۔۔ یہاں ہیروئن کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر مقامی حکام نے پاکستانی شہری کا سر قلم کرکے اسے نشان عبرت بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کا کہناہے کہ پاکستانی شہری نزار احمد گل احمد ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ پوچھ گچھ پر الزام ثابت ہوگیا ۔ عدالت نے اسے نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنادی تھی جسے جدہ میں نافذ کردی گئی۔