بے نظیر بھٹو کی یاد میں تعزیتی اجلاس ، پی ٹی آئی وومن ونگ کی حلف برداری
٭٭پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی یاد میں پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ریاض کے قائم مقام صدر احسن عباسی نے بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی سیاست میں عزم وہمت اور جمہوری جدوجہد کی ناقابل فراموش مثال ہیں ۔ ایک خاتون کے طورپر بے نظیر بھٹو کی پامردی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ آج جو سیاست پاکستان میں ہو رہی ہے اس سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما محمد اصغر قریشی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو سیاسی بصیرت رکھنے والی ایک نڈر اور بہادر لیڈر تھیں۔ انہوں نے جس بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب خطرات کو مول لیکر پاکستان واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ یونس ابوغالب نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی بساط پر جس طرح کی گھناؤنی چالیں چلی جاتی ہیں۔ اس سے ملک آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے دھکیلا جارہا ہے۔ محمد عثمان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ایک شخصیت کا نام نہیں رہا بلکہ ایک جذبہ بن چکا ہے اور یہ جذبہ ہر مظلوم کی طاقت ہے۔ ہم پیپلزپارٹی کے ورکرز ہیں اور ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم بی بی کے نظریے کو پروان چڑھائیں گے۔ تقریب سے پیپلزپارٹی کے ذیشان قاضی، غلام نبی، شریف، صداقت حسین بھرگوش، سردار عبدالرزاق کے علاوہ مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر سعید احمد وینس، خالد اکرم رانا،مخدوم امین تاجر ،راجہ یعقوب،ملک محمود۔پی ٹی آئی کے شفیع اتماخیل، جے یو آئی کے مولانا ہمایوں محسود، مجلس پاکستان کے رانا رؤف، حافظ عبدالوحید، قومی وطن پارٹی کے اقبال ودود، اے این پی کے ظہور علی خان پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ کے پرنسپل ائیر کموڈور نعیم اختر اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے بے نظیر بھٹوکو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں نظامت کے فرائض وسیم ساجد نے انجام دئیے۔
٭٭پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں خواتین عہدیداروں کے علاوہ سینٹرل اور سٹی باڈی کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں سٹی صدر بخت شیر خان نے خواتین عہدیداروں بازغہ روحیل صدر، ڈاکٹر اریج ملک سینیئر نائب صدر، ڈاکٹر سمعیہ منظور نائب صدر، غوثیہ جاسم جنرل سیکریٹری، طیبہ فیصل انفارمیشن سیکریٹری، ڈاکٹر رابعہ فنانس سیکریٹری جبکہ اقراء سے جوائنٹ سیکریٹری کا حلف لیا۔اس موقع پر فورم کی صدر بازغہ روحیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کرے گا ۔ سینیئرنائب صدر ڈاکٹر اریج ملک نے کہا کہ عمران خان عوامی لیڈر ہیں ۔پی ٹی آئی گورنمنٹ کی نیت صاف ہے اس لئے سیاست بھی درست سمت میں جا رہی ہے۔ نائب صدر ڈاکٹر سمعیہ منظور نے کہا کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت اور ہر چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرنے کی ہمت اور حوصلہ رکھتی ہیں۔وومن ونگ کی جنرل سیکریٹری غوثیہ جاسم نے کہا کہ ہماری خواتین ملک کو درست سمت میں لے کر جانے کا بھرپور جذبہ رکھتی ہیں اور ملکی نظام میں تبدیلی لانے کیلئے کارگر ثابت ہوسکتی ہیں ۔تقریب سے سٹی صدر بخت شیر خان اور سنٹرل ریجن کے انفارمیشن سیکریٹری شعفیع اتماخیل کا کہنا تھا کہ ریاض میں وومن ونگ کا قیام خوش آئند ہے۔
٭٭پی ٹی آئی ریاض کے صدر سید بخت شیر علی خان کے دورہ پاکستان سے واپس پہنچنے پر چوہدری شبریز اختر سِوّیہ سابقہ صدر پنجاب ونگ کی طرف سے ایک پر وقار استقبالیے کا اہتمام کیا گیاجس میں پی ٹی آئی مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر احمد رضا علوی ، سلیمان شاہد ، سینٹرل ریجن کے جنرل سیکریٹری عبدالحکیم ، انفارمیشن سیکریٹری شفیع اتمانخیل ، فنانس سیکریٹری راجا زاہد مسعود ، یوتھ ونگ کے چیئرمین بلاول فیاض خان ، پنجاب ونگ کے صدر رضوان اللہ ، سینیئر نائب صدر ملک کامران سرور ، نائب صدر بلال فیض ، جنرل سیکریٹری گلزیب کیانی ، سابق انفارمیشن سیکریٹری محمد قیصر شریف ، سابقہ فنانس سیکریٹری زاہد عمران وڑائچ ، انصاف ویلفیئر ونگ کے چیئرمین محمد شعیب ، انصاف ڈاکٹر فورم کے کوآرڈینیٹر وسیم خان ، میڈیا ہیڈ خرم خان ، پی ٹی آئی ممبر رانا فیضی قیوم اور غضنفر اقبال نے شرکت کی۔ صدر ریاض سٹی نے یوم قائد کے حوالے سے کیک کاٹا۔ بخت شیر خان اور دیگر حاضرین نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر شبریز اختر سویہ کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔