Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا عسیرکرکٹ لیگ T-10ٹورنامنٹ فائنل مرحلے میں پہنچ گیا

سید مسرت خلیل ۔ خمیس مشیط
ہانکو کرکٹ کلب نے ینگ اسٹارز کو 47رنزاور نوکیا لوئنزکرکٹ کلب نے کھوکھر الیون کو 29رنز سے شکست دیکر عسیر کرکٹ لیگ کے تحت کھیلے جانے والے پہلے T-10کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔میڈیا کوارڈینٹر سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں ہانکو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور محمد ندیم کی نصف سنچری کی بدولت 2وکٹوںکے نقصان پر4 16بنائے۔ندیم نے 23گیندوں پر 4چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 50رنز اسکور کیا۔عمران خان نے 12گیندوں پر 17رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ینگ اسٹار کا آغاز اچھا تھا مگر مطلوبہ ہدف 47رنز کی کمی سے عبور کرنے میں ناکام رہے۔ شاہ زیب 7گیندوں پر 22رنز ٹاپ اسکورر تھے۔ شہزاد خان نے 20رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ عبدالحفیظ اور راشد محمود نے امپائرنگ اوراحسان وحید نے لائیو اسکورراور ریفری کے فرائض سر انجام دیئے ۔ دوسرے سیمی فائنل میں نوکیا لوئنزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں پر 130رنز بنائے۔ ذکاءاللہ 18گیندوں پر 4چھکوںاور3چوکوں مدد سے 50رنز بنائے۔ ہمایوں جمیل کامیاب بولر تھے ۔ انھوں نے 23رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں کھوکھر الیون مقررہ اوورز میں 101رنز بناسکی۔نوید عاشق نے 25گیندوں پر نصف سنچری 54رنز بنائے مگر اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلاسکے۔ذکاءاللہ نے 11رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ ان کو آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ملک رضا اور نصیر احمد نے امپائرنگ جبکہ سالک قریشی نے لائیواسکورراریفری کے فرائض سرانجا م دئیے۔ ہانکو اور نوکیا کے درمیان فائنل جمعہ 4جنوری کو دوپہر 2بجے کھیلا جائے گا۔میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات ہوگی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: