Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر کرکٹ لیگ: پہلا عربین کو آپریٹو کمپنی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ

فائنل میں گرین اسٹارز 131رنز کے ہدف کے تعاقب میں 110رنز پر ڈھیر ہوگئی ، نوید عاشق عمدہ بولنگ پر مین آف دی میچ قرار پائے
سید مسرت خلیل۔ جدہ
عسیر کرکٹ لیگ (اے سی ایل) کے زیر اہتمام پہلاعربین کو آپریٹو کمپنی (اے سی سی) ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھوکھر الیون نے گرین اسٹار کو 21رنز سے شکست دیکر جیت لیا۔فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ۔16.4اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 131رنز بنائے۔ کپتان سجاد احمد 22، ہمایوں جمیل 14، محمد عثمان 24 اور مدثر اقبال نے 23رنز بنائے۔ 17 رنز اضافی بنے۔محمد یاسین اور صباحت علی خان نے 28اور 30رنز دیکر 3،3اور نیاز علی شاہ نے 23رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں گرین اسٹارز 110رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد شاہد اور نیاز علی شاہ کے سوا کوئی بیٹسمین نوید عاشق کی عمدہ بولنگ کے سامنے مزاحمت نہ کرسکا۔ شاہد نے 47گیندوں پر 2 چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 58رنز اور نیاز نے ایک چھکے اور 2چوکوں کی مدد سے 17گیندوں پر 21رنز بنائے۔ نوید نے 32رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں ۔اس کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ اور100ریال کیش انعام دیاگیا۔ہمایوں جمیل نے 7رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔
تقریب تقسیم انعامات کے مہمانان خصوصی اے سی سی کے محمد ایس انجم اورمحمداقبال، اسٹراک رینٹ اے کار کے سعد القحطانی اور عبدالعزیز القحطانی تھے۔ وننگ ٹیم کھوکھرالیون کے کپتان سجاد کو ٹرافی اور 2000کیش جبکہ رنزاپ گرین اسٹارز کے کپتان محمد افضل کو ٹرافی اور 1000ریال کیش انعام پیش کیا گیا۔
  انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں کھوکھر الیون کے نوید عاشق کو مجموعی طور پر8میچوں میں 252 رنزدیکر 11وکٹیں حاصل کرنے پرمین آف دی ٹورنامنٹ ،شہباز خان الیاس (ہانکو کرکٹ کلب) 6میچوں میں 12چھکوں اور 49چوکوں کی مدد سے 2سینچریاں اور 2نصف سینچریوں کی مدد سے 375کے رنز اسکور کرنے پر بہترین بیٹسمین ، شہباز احمد محمد مقصود (ہانکو کرکٹ کلب) کو 6میچوں میں مجموعی طور پر 13وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین بولر قرار دیا گیا۔ انہیں ٹرافی کے علاوہ 200،200ریال نقد انعام بھی دیا گیا۔اے سی ایل کے قائم مقام صدر فراست آفریدی نے شہباز احمد محمد مقصود کو 500ریال ، محمد عدنان ٹاپ رینک پلیئر آف ٹورنامنٹ کو 200اور گرین اسٹارز کے کپتان محمد افضل کو 200ریال کا خصوصی انعام دیا۔مہمانان خصوصی محمد ایس انجم اور محمد اقبال نے عسیر کرکٹ لیگ کو 1000ریال نقد پیش کئے۔ٹیم منیجرلاہور بادشاہ چودھری جاوید اور کپتان علی بٹ کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا۔خرم شہزاد، نصیر احمد (ینگسٹرز) اور ملک ریاض (ہانکو) نے امپائرنگ اور آصف ابرار (Meahco) نے میچ آفیشل کے فرائض انجام دیئے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: