Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیت شاہ کو کلین چٹ ملنے پر بی جے پی خوش

لکھنؤ۔۔۔وزیراعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے پاس خوشی منانے کا کوئی ایسا موضوع نہیں جس سے عوام خوش ہوتے کہ وزیراعلیٰ نے کوئی بڑا ایسا کام کردیا ہے جو عوام کی بہبود کے لیے ہو یا ریاست میں نظم و نسق کی بہتری اور عوام کی حفاظت کے لیے ہو لیکن وہ کل بہت خوش تھے کیونکہ عدالت سے بی جے پی کے صدر امت شاہ کو کلین چٹ مل گئی ہے کہ شہراب الدین انکاؤنٹر معاملے میں ان کا ہاتھ نہیںتھا۔ واضح ہو کہ گجرات فساد کے دوران سہراب الدین نام کے ایک شخص کو زبردستی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ اور ان کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ اتنے دنوں کے بعد بدھ کو ایک عدالت نے انھیں بے قصور قرار دیا جس پر سب سے زیادہ خوشی وزیراعلیٰ یوگی کو ہے۔ 
 

شیئر: